نئی دہلی ؍ گنگٹوک۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سکم میں ہندوستان ۔ چین سرحد پر درہ ناتھو لہ میں پھنسے 2500 سیاحوں کو فوج نے بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیاح درہ ناتھو لہ سے لوٹ رہے تھے ۔ برفباری میں ان کی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں۔ اس کی اطلاع ملتے ہی فوج نے فوری کارروائی کی اور پھنسے لوگوں کو کھانے ، گرم کپڑے اور ادویات مہیا کرائی اور راحت پہونچائی ۔