فوج میں تقررات :تلنگانہ امیدوار دوبارہ رجسٹریشن کرائیں

حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) ہندوستانی فوج میں تقررات سے متعلق ویب سائیٹ www.joinindianarmy.nic.in کو اَپ ڈیٹ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے 31 اضلاع اس میں شامل کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ مذکورہ ویب سائیٹ پر دوبارہ رجسٹریشن کروائیں۔ تمام امیدوار جن کا تعلق تلنگانہ سے ہے اور انہوں نے اپنا پتہ ریاست آندھرا پردیش درج کیا تھا، انہیں بھی دوبارہ رجسٹریشن کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ
آخری تاریخ میں توسیع
حیدرآباد۔ 30 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ٹیچرس کے 5,792 پوسٹ پر تقررات کیلئے ہونے والے امتحان میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 نومبر سے توسیع کی جاکر 15 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے۔ ایس اے کیلئے 52 نمبر ، سیکنڈری گریڈ ٹیچرس 53 اور لینگویج پنڈت کا نمبر 54 ہے۔ یہ امتحان 80 نشانات کے 160 سوالات کا ہوتا ہے۔ ٹیچرس امیدوار بی ایڈ کئے ہوں۔ ان کیلئے اتوار 3 ڈسمبر کو 11 بجے دن محبوب حسین جگر ہال، احاطہ سیاست، عابڈس پر گائیڈنس لیکچر ہوگا۔