حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس ) آر می ریکروٹمنٹ آفس واقع بوئن پلی سکندرآباد ، فوج میں سپاہی ٹکنیکل ، سپاہی نرسنگ اسسٹنٹ ،سپاہی جنرل اسٹیڈیم ،سپاہی کلرک / اسٹورکیپر ،سپاہی ٹریڈ سمین کے زمروں میں بھرتیوں کیلئے 17 تا 25 جنوری ضلع کھمم کے کتہ گوڑم میں واقع پرکاشم اسٹیڈیم میں فوجی میں بھرتی کی ریالی کا اہتمام کررہا ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع حیدرآباد ،رنگا ریڈی ،عادل آباد ،نظام آباد ، محبوب ،میدک ،نلگنڈہ ،کریم نگر اور ورنگل سے تعلق رکھنے والے مستحق امیدوار بھرتیوں کی اس ریالی میں شرکت کیلئے اپنے نام درج کرواسکتے ہیں ۔ مستحق امیدواروں کے انتخاب کیلئے جسمانی فٹنس / میڈیکل ٹسٹ کئے جائیں گے ۔ امیدوار کو 10 ویں جماعت/ ایس ایس سی یا 10+2 ووکیشنل کورسس کا حاصل ہونا ہوگا اس سے زائد تعلیمیافتہ امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔
امیدواروں کی عمر 17 سال 6 ماہ اور 23 سال کے درمیان ہونی چاہئے اور وہ 18 جنوری 1991 تا 18 جولائی 1996 کے درمیان پیدا ہوئے ہوں۔ قد 162/166سنی میٹر اور وزن 48 تا 50 کیلو ہونا چاہئے ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 17 جنوری کو 5 بجے صبح اس مقام پر اپنے اصل تعلیمی صداقتناموں ، این سی سی ،اسپورٹس سرٹیفکیٹ اور 12 تازہ ترین پاسپورٹ سائز فوٹو گراف کے ساتھ رپورٹ کریں۔ طبی اعتبار سے بہتر جمسانی صحت کے حامل امیدواروں کو چاہئے کہ وہ 2 فروری کو لعل بہادر اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد شدنی تحریری کامن انٹرنس ٹسٹ میں حصہ لیں ۔