بنکاک ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئرلینڈ کی پریشان حال وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے قائدین سے تازہ ترین مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے اپنے ملک کی طاقتور فوج سے مصالحت کار کا رول ادا کرنے کی خواہش کی ہے۔ حکومت کے مخالفین نے 13 جنوری سے بنکاک بند منانے کا عہد کیا ہے۔ ینگ لک نے فوج سے خواہش کی ہیکہ وہ مداخلت کرتے ہوئے ان کی حکومت اور حکومت کی مخالف پیپلز ڈیموکریٹک ریفام کمیٹی کے درمیان پیدا شدہ تعطل کو ختم کرے۔