راجناتھ سنگھ نے وزیر دفاع کی حیثیت سے جائزہ لیا ۔ تینوں خدمات کے سربراہوں سے ملاقات
نئی دہلی ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر دفاع کی حیثیت سے جائزہ لینے کے فوری بعد راجناتھ سنگھ نے آج تینوں خدمات کے سربراہوں فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہوں سے کہا کہ وہ فوج کے اہداف کو حاصل کرنے کی جانب سنجیدہ کام کریں اور چیلنجس کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں ۔ اپنے متعلقہ فورس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیتے رہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت ، چیف آف ایر اسٹاف ایر چیف مارشل بی ایس دھاندا اور نئے مقرر کردہ بحریہ کے سربراہ کرمبیر سنگھ سے وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرس پر ملاقات کی ۔ رائسانابلز پر منعقدہ اس اجلاس میں راجناتھ سنگھ نے ملک کی سیکوریٹی صورتال کی ستائش کی ۔ اس موقع پر مملکتی وزیر دفاع سرید نائک ، معتمد دفاع سنجے مترا اور کئی اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ عہدیداروں نے کہا کہ وزارت کے علحدہ شعبوں کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ فوجی چیلنجس سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں ۔ راجناتھ سنگھ کا جو سابق میں وزیر داخلہ تھے سے ملاقات کی اور آج دوپہر ان کی وزارت دفاع دفتر پر آمد کے بعد سینئر عہدیداروں نے خیر مقدم کیا ۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ راجناتھ سنگھ نے تمام ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ اپنے ’ اہداف ‘ کو حاصل کرنے کی سمت سخت محنت کریں ۔ قبل ازیں ان میں راجناتھ سنگھ نے قومی جنگیں یادگار کا دورہ کیا اور شہیدوں کو خراج پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کی حیثیت سے ان کے سامنے کئی چیلنجس ہیں اور سب سے بڑا چیلنج امن کی برقراری کو یقینی بنانا ہے ۔