طرابلس ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی چوکی پر طرابلس میں جو لیبیاء کا دارالحکومت ہے کم از کم چار فوجی ہلاک ہوگئے ۔ اقوام متحدہ کی تائید یافتہ مخلوط حکومت نے آج اس کا انکشاف کیا ۔ میئر نے کہا کہ یہ حملہ دستی بموں سے اور ہلکے اسلحہ کی فائرنگ سے 7.45 بجے صبح کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں چار فوجی بر سرموقعہ ہلاک ہوگئے ۔ پارلیمانی اطلاعات کے بموجب حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی اور ان میں سے ایک فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا ۔