تہران ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طئے کئے جانے والے کسی بھی سمجھوتہ کے تحت ایرانی فوجی مقامات کے بین الاقوامی معائنہ یا ایرانی نیوکلیئر سائنسدانوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے فوجی کمانڈرس سے آج کہا کہ ایران اس قسم کے ظالمانہ اور ماورائے اختیار مطالبات کے خلاف مزاحمت کرتا رہے گا ۔ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر قطعی سمجھوتہ کی تکمیل کیلئے ایران اور چھ عالمی طاقتوں نے نئے مرحلہ کے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔