سرینگر ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک جوان ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے جب عسکریت پسندوں نے نے ضلع کلگام کے لوور منڈا میں آج ایک فوجی قافلے پر ہلہ بول دیا۔ دفاع کے ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ ضلع کے قاضی گند علاقہ میں لوور منڈا ٹول پوسٹ کے قریب پیش آیا۔ ایک جوان کی جان گئی جبکہ پانچ دیگر کو زخم آئے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا اور عسکریت پسندوں کو پکڑنے کیلئے تلاشی مہم جاری ہے۔ لوور منڈا جموں۔ سرینگر نیشنل ہائی وے پر سرینگر سے 100 کیلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔