فوجی طیارہ گرکرتباہ ، پائلٹ ہلاک

نیویارک۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )کیلی فورنیامیں فوجی تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے سبب پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق سدرن کیلی فورنیا نیوی بیس کے قریب ایک میدان میں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں طیارہ کا پائلٹ ہلاک ہوگیا، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ گرنے سے قبل طیارے میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے تھے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثے سے قبل پائلٹ نے کنٹرول روم سے رابطے کی کوشش کی تھی یانہیں۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔