فوجی طیارہ حادثہ کا شکار، 116 افراد ہلاک

میڈان (انڈونیشیا) 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 116 افراد ہلاک ہوجانے کا اندیشہ ہے جبکہ ایک انڈونیشیائی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ ایک بڑے شہر میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی یہ دھماکہ کے ساتھ شعلہ پوش ہوگیا۔ عمارتیں کھنڈر بن گئیں اور کاریں شعلہ پوش ملبہ میں تبدیل ہوگئیں۔ جبکہ ہرکلس C-130 حادثہ کا شکار ہوکر میڈان کے ایک رہائشی علاقہ میں گر پڑا۔ یہ جزیرہ سماٹرا کی 20 لاکھ آبادی کا ایک شہر ہے۔

اُنھوں نے کہاکہ اُن کے خیال میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔ تاحال 49 نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں اور دواخانہ منتقل کی گئی ہیں۔ کئی مسافر امکان ہے کہ ایک ہی خاندان کے ارکان تھے جو ایک سابق فوجی اور اس کی بیوی پر مشتمل تھا۔ میڈان فضائی فوجی اڈہ کے ترجمان نے کہاکہ طیارہ پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایک بچے نے جس کے ہلاک ہونے کی توثیق ہوچکی ہے، طیارہ سے دھواں نکلتا دیکھا تھا۔ مقامی راحت رسانی اور بچاؤ محکمہ کے بموجب زمین پر کھڑے ہوئے 3 افراد بھی ہلاک ہوگئے جبکہ 51 سال قدیم طیارہ ایک نوتعمیر شدہ رہائشی علاقہ میں گر پڑا۔ گرنے سے پہلے وہ ایک مساج پارلر اور چھوٹی ہوٹل سے ٹکرا گیا تھا۔ بچاؤ کارروائی فوری شروع کردی گئی۔ ایمبولنس گاڑیاں مقام حادثہ سے نعشوں کو منتقل کرنے لگیں اور مقامی شہریوں کی بے چینی جو پولیس کے گھیرے کے باہر کھڑے ہوئے تھے، شعلہ پوش ملبہ کو دیکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

میڈان کے مقامی شہریوں نے اِس ہولناک لمحہ کو دوپہر کے وقت دیکھا جبکہ طیارہ رہائشی علاقہ میں گر پڑا۔ میڈان کی پولیس کے سربراہ نے کہاکہ نعشیں ملبہ کے نیچے دب کر مسخ ہوگئی ہیں اور پوری عمارتوں کے ملبہ کے نیچے دب کر کچلی گئی ہیں۔ صدر انڈونیشیا جوکو وڈوڈو نے اظہار رنج و غم کرتے ہوئے کہاکہ بعض اوقات سوگوار خاندانوں کو صبر و تحمل اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ ہم ناگہانی حادثوں سے بچ نہیں سکتے۔ طیارہ 12.08 بجے دوپہر فوجی ہوائی اڈہ سے پرواز پر روانہ ہوا تھا اور تقریباً دو منٹ بعد شہر میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ یہ فوجی فضائی اڈہ کے 5 کیلو میٹر فاصلہ پر واقع تھا۔ فوج کے فضائی اڈہ سے تقریباً 5 کیلو میٹر کے فاصلہ پر تھا، فوج کے بموجب پرواز کے کچھ ہی دیر بعد پائلیٹ نے واپسی کی اجازت مانگی تھی اور کہا تھا کہ انجن میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ تاہم طیارہ اچھی حالت میں تھا اور اس نے کئی مقامات پر توقف کیا تھااس کے بعد میڈان پہونچا تھا۔