فوجی سربراہ کا تقرر قطعی : جیٹلی

نئی دہلی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا ہے کہ لیفٹننٹ گورنر دلبیر سنگھ سہاگ ہی آئندہ فوجی سربراہ ہوں گے اور اُن کا تقرر قطعی ہے۔ جبکہ اپوزیشن کانگریس نے ایک وزیر اور سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ کے تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے اُن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں کہاکہ لیفٹننٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ آئندہ فوجی سربراہ ہوں گے اور حکومت اِس موقف پر قائم ہے۔ کانگریس لیڈر آنند شرما نے یہ مسئلہ اُٹھاتے ہوئے جنرل وی کے سنگھ وزیر ترقیات برائے شمال مشرقی علاقے اور مملکتی وزیر اُمور خارجہ کے جنرل سہاگ کے بارے میں کئے گئے بعض ٹوئٹس کا حوالہ دیا۔ اُنھوں نے جنرل سنگھ کو وزارت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے اور ایک وزیر کے تبصرے بالکلیہ نامناسب ہے۔