فوجی سربراہ نے چین کی سرحد پر تیاریوں کا جائزہ لیا

تیز پور 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ نے آج چین سے ملنے والی حساس سرحد پر آپریشنل تیاریوں اور علاقہ کی سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ وہ کل سے یہاں ہیں اور ان کے ہمراہ لیفٹننٹ جنرل پراوین بخشی جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایسٹرن کمان بھی تھے جو آئندہ فوجی سربراہ ہونگے ۔ کور کمانڈر کی جانب سے انہیں آسام میں سکیوریٹی صورتحال کے تعلق سے واقف کروایا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ فوجی سربراہ نے لائین آف کنٹرول پر گجراج کور کی آپریشنل تیاریوں کا بھی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا ۔