اقامتی مدارس میں ٹیچرس کا تقرر عمل میں لانے کی اپیل
حیدرآباد /4 اکٹوبر ( راست ) جناب محمد عبدالغفار استاذ تربیتی مرکز خطاطی و گرافک ڈیزائن ادارہ ادبیات اردو نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے محکمہ سماجی بھلائی کے تحت قائم کردہ 103 اقامتی اسکولس اور 30 اقامتی ڈگری کالجس فار گرلز تلنگانہ اسٹیٹ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی کے تحت کام کرنے والے ان اداروں میں پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ 1794 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان 1794 جائیدادوں میں سے 31 ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس 721 فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس 103 آرٹ ٹیچر 47 میوزک ٹیچرس شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ قبائیلی بہبود کے اقامتی اسکولس کے جی او کے مطابق 516 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی گئی ہے اور ان تمام کو بھی تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ ہی عمل میں لایا جائے گا ۔ ان مخلوعہ 516 جائیدادوں میں ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس 350 فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس 50 آرٹ ٹیچر ( بوائز ) 18 میوزک ٹیچرس ( گرلز ) 32 شامل ہیں ۔ ان دونوں اعلامیوں میں ٹیچنگ اسٹاف جیسے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ، آرٹ ٹیچر میوزک ٹیچر کے تقررات کا ذکر کیا گیا ہے ۔ ان دونوں میں اردو خوش نویسی ٹیچر کا ذکر ہی نہیں کیا گیا ہے ۔ جبکہ اقلیتی مدارس میں طلباء کو بہتر تربیت کی غرض سے SCERT حکومت ریاست تلنگانہ کے ادارے نے دوسرے فنون جیسے میوزک ، آرٹ اینڈ ڈرائنگ کے ساتھ ساتھ فن اردو خوش نویس جو ایک آرٹ بھی ہے اور اردو تحریر کی درستگی کا درجہ رکھتی ہے کو بھی نصاب میں شامل کرتے ہوئے ٹیچرس کیلئے فن اردو خوش نویسی کا کتابچہ شائع کیا ہے ۔ Urdu Calligraphy hand Book جو تین جلدوں پر مشتمل ہے (1) جماعت اول تا پنجم (2) جماعت ششم تا ہفتم (3) جماعت نہم تا دہم ۔ لہذا حکومت ریاست تلنگانہ کے پرنسپل سکریٹری فینانس رام کرشا راؤ و سکریٹری محکمہ فینانش این شیو شنکر سے گذارش کی جاتی ہے کہ جس طرح فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس ، آرٹ ٹیچرس ، میوزک ٹیچرس کے تقررات کے احکامات جاری کئے ہیں ان تمام کے ساتھ فن اردو خوش نویسی ٹیچرس کے تقررات کے احکامات بھی جاری کریں ۔