فلیگ میٹنگ کی تجویز ملتوی

نئی دہلی ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج فلیگ میٹنگ کی تجویز لمحہ آخر میں ملتوی کردی اور آئندہ چند دن پاکستان کے طرز عمل پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد ہی جموں و کشمیر میں سرحد پر کمانڈر سطح کی بات چیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ کی تجویز زیر غور تھی لیکن ہم نے لمحہ آخر میں یہ منصوبہ ترک کردیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی آج پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھنے پر خبردار کیا۔