فلک نما میں پولیس کا فلیگ مارچ

حیدرآباد ۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) مجوزہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر علاقہ فلک نما میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما ایم اے رشید کی زیرنگرانی پولیس عملہ نے نیم فوجی دستوں کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 2019ء لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر عوام میں احساس تحفظ کو فروغ دینے پولیس اور ریاپڈ ایکشن فورس نے فلک نما کے علاقہ انجن باؤلی، اشوک ہوٹل، گاندھی نگر، قادری چمن روڈ، جمنی ہاسپٹل، راجنا باوی اور دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ اس دوران پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی لی۔