نیویارک۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کی ایک فلک بوس عمارت میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک 76 سالہ شخص فوت ہوگیا۔ آگ کو بے قابو اور پھیلنے میں تیز ہواؤں نے اہم رول ادا کیا۔ مڈ ٹاؤن میان ہٹن میں واقع ایک 36 منزلہ عمارت کی 35 ویں منزل پر لگی آگ بجھانے کے دوران آتش فرو عملہ کے دو افراد بھی زخمی ہوئے۔ دریں اثناء فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان مائیکل پیریلا نے بتایا کہ آگ بجھانے میں تیز ہوائیں اور لفٹ نظام میں نقائص نے بڑی رکاوٹ پیدا کردی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آتش فرو عملہ کے جو افراد زخمی ہوئے ہیں، ان کی حالت مستحکم ہے۔ جان کا کوئی خطرہ نہیں۔ مسٹر پیریلا نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ 76 سالہ شخص کی جان ڈاکٹر کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جو اپنے بیڈ روم میں مردہ پایا گیا۔ حالانکہ اس کے جسم پر جھلسنے کے زائد نشانات نہیں ہیں تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کثیف دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے پر فوت ہوا ہوگا۔