فلپین میں مسلم باغیوں کے بم دھماکہ میں 6 زخمی

ونیلا ۔ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے جنوب میں گھر میں تیار کئے گئے ایک بم دھماکہ میں جو مسلم باغیوں نے حملہ کے لئے استعمال کیا تھا، اُس میں 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں ٹیلی ویژن کے دو صحافی بھی شامل ہیں، فوج کے بیان کے مطابق دھماکہ ایک ایسے مقام پر کیا گیا جہاں سرکاری افواج مسلم شورش پسندوں سے نبرد آزما ہے۔ یہ مسلم شورش پسند وہی ہیں جو باغی گروپ سے علیحدہ ہوچکے ہیں جس کا نام مورو اسلامک لبریشن فرنٹ ہے جس نے حال ہی میں حکومت کے ساتھ امن کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ واگو سعودی امپاتوان مستقر جو میگنڈناؤ صوبہ میں واقع ہے۔