منیلا ۔ 13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے دارالحکومت میں واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجہ میں کم سے کم 28 افراد ہلاک اور دیگر درجنوں زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ عملہ نے کہا ہے کہ خاکستر عمارت سے تاحال 28 نعشیں نکالی جاچکی ہیں اور یہ عمارت منہدم ہوسکتی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ سرگیو سوریانو نے کہا کہ کئی نعشیں ایک دوسرے کے قریب پائی گئیں لیکن میں وہاں صرف انسانی ہڈیاں ہی دیکھ سکا ہوں۔ صنعتی نیم مضافاتی علاقہ ولین زیولا کے میئر نے کہاکہ ریکس گاٹچا لیان نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس فیکٹری کے 67 ورکرس لاپتہ ہیں۔