منیلا۔29 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں شدید زلزلہ آیا ہے ، امریکی زلزلہ پیما مرکز (یو ایس جی ایس) کے مطابق فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں یہ زلزلہ آیا ہے جو شدید نوعیت کا ہے ۔یو ایس جی ایس کے مطابق فلپائن میں آنے والے زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ اس زلزلہ کا مرکز فلپائن سے 101 کلومیٹر جنوب مشرق میں 49 کلومیٹر زیر زمین تھا۔زلزلہ شدید نوعیت کا تھا تاہم اس سے ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔