فلپائن میں 10انڈونیشیائی یرغمال رہا

زامبووانگا۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) 10 انڈونیشیائی ملاح جنہیں اسلامی عسکریت پسندوں کے گروپ ابوصیاف میں اغوا کرلیا تھا ۔ جنوبی فلپائن میںرہا کردیئے گئے ۔ وہ پانچ ہفتہ سے حبس بیجا تھے ۔ فلپائن کی پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے دس کشتی رانوں کو عبدالشکور تانجنر سے اغوا کرلیا تھا جو دورافتادہ جزیرہ جولو میں واقع ہے ‘ دوپہر کے وقت جب کہ موسلادھار بارش ہورہی تھی ۔ جولو پولیس کے سربراہ جون پیکار سیلین نے خبررساں ادارہ کو ٹیلیفون پر اس کی اطلاع دی ۔ رہائی کی توثیق ہوچکی ہے ۔ وہ زامبووانگاپہنچ چکے ہیں ۔ سابق یرغمالوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات حاصل نہ ہوسکیں ۔ فلپائن عہدیداروں نے کہا کہ ابوصیاف کے ارکان نے 26مارچ کو بندوق کی نال پر انڈویشیائی ملاحوں کا اغوا کیا تھا اور زرتاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔ پولیس کو یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ زرتاوان ادا کیا گیا ہے یا نہیں ۔