فلپائن میں پانچ باغی ہلاک

منیلا ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں گزشتہ روز مشتبہ کمیونسٹ باغیوں اور سکیورٹٰی فورسز کے مابین جھڑپ میں پانچ باغی مارے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ابرا صوبے میں یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی، جب فوجی دستے لاکوب نامی شہر میں گشت پر تھے۔ مقامی آبادی کی طرف سے شکایت پر وہاں فوج تعینات کی گئی تھی۔ فلپائن میں 1960ء سے یہ باغی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہے ہیں۔ ایشیا میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی باغیوں کی یہ سب سے پرانی تحریک تصور کی جاتی ہے۔