فلپائن میں نیاسال تقریب ،دو ہلاک

منیلا ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام): فلپائن میں نئے سال کی تقریبات کے دوران فائرنگ اور آتش بازی کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ فلپائن ایک ایسا ملک ہے جہاں سال نو کی تقریبات اکثر و بیشتر تشدد اور ہلاکت خیز روپ اختیار کرلیتی ہیں ۔ ’ گڈبائی فلپائن ‘ نامی ایک دیو قامت پٹاخہ سے ایک شخص لپٹ گیا جو اس وقت نشے میں دھت تھا اور وہ دیو قامت پٹاخہ بس پھٹنے کے قریب ہی تھا ۔ ہیلتھ سکریٹری جنیٹ گارین نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ فلپائن کی 80 فیصد آبادی کیتھولک عیسائی ہے لیکن فلپائن میں بعض توہم پرست ایسے بھی ہیں جو نحوست کو دور رکھنے کے لیے کانوں کو بہرہ کردینے والے دھماکوں کے ساتھ نئے سال کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ نئے سال کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے دوران دوسرا شخص حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہوا ۔۔