منیلا۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فلپائن کے مضافات میں اندھادھند فائرنگ کردی۔ تحقیق کرنے والے ہنوز اس فائرنگ کا مقصد معلوم نہیں کرسکے ہیں۔ انسپکٹر رولڈان شرمینٹو کے بموجب پڑوسی شہر کوئیزان میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔ چار مختلف محلوں کے 5 افراد ہلاک ہوگئے جن کا باہم کوئی تعلق نہیں تھا۔ وہ صرف تماشائی تھے۔ پتہ نہیں چل سکا کہ انھیں گولی کیوں ماری گئی؟ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اندھادھند فائرنگکا واقعہ ہے۔ فائرنگ کے بعد دونوں افراد نے موٹر سائیکل پر راہ فرار اختیار کی۔ انھوں نے راستہ میں ایک عورت اور مرد کو گولی ماردی۔