فلپائن میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 26 ہلاک

منیلا ۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 22 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ پولیس اور ہنگامی حالات کے محکمے کے مطابق ان شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ملک کے چھ صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں ہیں، جب کہ سب سے زیادہ مثاثرہ صوبہ البی ہے۔