فلپائن میں سمندری طوفان ، ہزاروں افراد بے یار و مددگار

منیلا ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں آج وسطی اور مشرقی حصوں میں ہزاروں افراد طاقتور سمندری طوفان سے قبل پروازیں اور سمندری سفر منسوخ ہونے کے باعث پھنس کر رہ گئے ہیں۔ سمندری طوفان ہاگوپِت کی آمد اور ممکنہ لینڈسلائیڈنگ کے خطرات کے باعث متعدد مقامات پر اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ رواں برس فلپائن میں یہ 18واں سمندری طوفان ہے۔ حکام کے مطابق اس سمندری طوفان کی قوت میں کسی قدر کمی ہوئی ہے۔ تاہم خدشات ہیں کہ اس کی وجہ سے دو سوکلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور شدید بارشیں ہوں گی۔