منیلا۔29جون ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن نے اہم عمارتوں پر حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی ہے ۔ جنوبی فلپائن کے دھماکوںصورتحال والے عوامی مقامات پر بھی حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ۔ قومی پولیس نے کہا کہ باوثوق ذرائع سے دہشت گردی کے امکانی خطرہ کے پیش نظر جنوبی جزیرہ منڈانو‘ خاص طور پر ڈاواؤو کے مقام کے جو ملک کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے اور 20لاکھ کی آبادی رکھتا ہے ۔ پولیس کو چوکس کردیا گیا ہے ۔ پولیس مشتبہ افراد کی دراندازی کے امکانات کا بھی انسداد کررہی ہے ۔ پولیس نے امکانی حملے کی نوعیت کا انکشاف نہیں کیا اور نہ کسی گروپ کی شناخت کی ہے ۔ حالانکہ منڈانو کے کچھ علاقے القاعدہ سے مربوط مسلم عسکریت پسندوں کے اور کمونسٹ نیم فوجی جنگجوؤں کے زیر اثر ہے ۔ صیانتی فوج چوکیوں اور طلائی گردی کے دوران ٹرانسپورٹ ٹرمنلس ‘ تجارتی مراکز اور اہم عمارتوں کے پاس تلاشی بھی لے گی ۔ خطرے کے سلسلہ میں چوکسی اس لئے اختیار کی گئی ہے کہ مسلم اقلیت کیتھولک غالب آبادی والے ملک میں ماہ رمضان منارہی ہے ۔