فلپائن میں خود مختار مسلم وطن کے قیام کا معاہدہ

سلطان قدرت 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں خود مختار مسلم وطن کے قیام کے معاہدہ کے بعد مورو اسلامک لبریشن کا ہیڈکوارٹرس اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھا اور فلپائن کے جنوبی علاقہ میں مسلمانوں نے جشن منایا۔ دوسری جانب خود مختار قرار دیئے گئے علاقہ میں قیام امن کے حوالے سے اب بھی خدشات موجود ہیں۔ بانگز مورو اسلامک فریڈم فائٹرس اور القاعدہ سے منسلک گروپ ابو سیاف باغی گروپ فلپائنی حکومت اور مورو اسلامک لبریشن کے درمیان ہونے والے امن معاہدہ کیخلاف ہیں۔