منیلا ۔25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دو مہلوک عسکریت پسندوں کی بیواؤں کو گرفتار کرلیا گیا اور اُن کے قبضہ سے دھماکو اسلحہ اور دھماکو مادے ضبط کرلئے گئے ۔ فلپائن کی پولیس کے بموجب ابوصیاف کے گروپ نے جورومی ڈونگون کو اغوا کرلیا تھا اور اس کی شادی گروپ کے سینئرقائد سے ہوگئی تھی ۔ بم ساز ذوالکفل بن ہیر عرف مروان جو 2015ء میں قتل کردیا گیا تھا ‘ کی بیوہ تھی عہدیداروں نے ڈونگون کو اس کے رشتہ داروں کے ساتھ گرفتار کرلیا تھا ۔ مروان ایک جماعت اسلامیہ کا رکن اور 2002ء کے بالی نائٹ کلب بم حملہ کا مشتبہ ملزم تھا ۔ اس نے فلپائن میں دو مہلک حملے کئے تھے وہ شمالی فلپائن میں ایک دھاوے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا اور اس میں ایک پولیس کمانڈو بھی ہلاک ہوا تھا ۔ اتوار کے دن دو کارروائیوں میں پولیس نے دو مہلوک عسکریت پسندوں کی بیواؤں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان پر غیرقانونی آتشی اسلحہ اور دھماکو مادے قبضے میں رکھنے کا الزام ہے ۔ فوج کے تجزیہ نگار کے بموجب عسکریت پسند قائدین کی بیوائیں انتہا پسند گروپس میں اہم کردار ادا کرتی تھیں ۔