منیلا ۔ 26 اپریل (ساست ڈاٹ کام) فلپائنی حکام نے ان کے سفیر کو معطل کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کویت سے وضاحت طلب کی جس کی وجہ سے خلیجی ریاست میں گھریلو ملازمین سے سلوک کو لیکر سفارتی تعلقات میں خلاء پیدا ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک میں گھریلو ملازمین کے ساتھ جاری سلوک کی بناء پر پہلے ہی کشیدگی تھی جسے حل کرنے کی کوشش چل رہی تھی جنہوں نے فلپائنی گھریلو خادمہ کو قتل کردیا تھا جس کی نعش اس کے مالک کے فریج میں ملی تھی۔ یہ واقعہ گذشتہ سال کا ہے۔ بعدازاں خلیجی ملک میں گذشتہ ہفتہ ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں گھریلو خادمین کے ظالم مالکین کے ظلم سے بچانے کیلئے فلپائنی سفارتخانے کے حکام نے انہیں فرار ہونے میں مدد کی تھی جس پر کویتی حکومت نے سفیر سے جواب طلب کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا تھا جو ان کے ’’اقتداراعلیٰ‘‘ میں بقول ان کے ’’کھلی مداخلت‘‘ تھی۔ کویتی حکام نے چہارشنبہ کو کہا تھا کہ وہ ’’فلپائنی سفیر‘‘ کو معطل کررہے ہیں اور حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے سفیر کو واپس طلب کرے۔ اس ضمن میں صدر فلپائن روڈریگودتیرتے سمیت تمام عہدیدار حیرت زدہ ہوگئے کیونکہ صدر کی کویتی سفیر سے ملاقات میں ایسے کسی بھی واقعہ کا ذکر نہیں آیا تھا اور ملاقات خوشگوار انداز میں ہوئی تھی۔ صدارتی ترجمان ہیری راک نے یہ بات کہی۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اس ’’معطلی‘‘ نے ہمیں بہت زیادہ پریشان اور حیرت زدہ کیا ہے اور کویتی حکام سے وضاحت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔