فلپائنی جنگجوئوں کا داعش کی اطاعت کا اعلان

منیلا۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن کے جنگجو ئوںنے داعش کی اطاعت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے ہم مکمل طور سے داعش کے باغیوں کی حمایت کرینگے اور اس کیلئے داعش اور ابوبکر البغدادی کے ساتھ الحاق کر چکے ہیں۔اس بات کا باقاعدہ اعلان یو ٹیوب پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں کیا گیا۔جس کی تائید بنگسامورو اسلامک فریڈم فائیٹرز کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی ایسا منصوبہ نہیں ہے جس کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پر داعش کے اصولوں کو لاگو کیا جائے۔