فلپائن،مسلمان باغیوں اورفورسز میں جھڑپ، 5 ہلاک

زمبونگا ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن میں امن معاہدے کے مخالف القاعدہ گروپ کے جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں تین باغی اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق باسیلان میں عسکریت پسند گروپ ابو سیاف کے کمانڈر کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان تصادم ہوگیا جو دن بھر جاری رہا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین باغی ہلاک ہوگئے جبکہ دو فوجی بھی مارے گئے۔