فورٹ لاڈرڈیل۔3جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے ایک مشتبہ شخص کوگرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر اورلینڈو نائیٹ کلب پر حملہ کرنے والے عمرمتین کا علاج کیا تھا۔ ایک اسلامی گروپ نے کہا کہ اس شخص کو فلوریڈا کی مسجد کے روبرو زدوکوب کر کے ہلاک کردیا گیا ۔ وہ مسلمان تھا ۔ کونسل برائے امریکی ۔ اسلامی تعلقات نے کہا کہ نسلی منافرت اس حملہ کیوجہ تھی ۔ یہ عہدیداروں نے کہا کہ انہیں فوری طور پر اس بات کا کوئی ثبوت حاصل نہیں ہوا کہ اس حملہ کی وجہ نسلی منافرت تھی تاہم عہدیداروں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں ۔ سینٹ لوسی کاؤنٹی کے شیرف کین جے مسکارا نے کہا کہ اُن کے نائبین کو فورٹ پیئرس اسلامی مرکز کل طلب کیا گیا تھا ۔ فون کرنے والے نے کہا تھا کہ کوئی شخص ایک گاڑی میں سرقہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اس کے بیان نے کہاکہ اس کے نائبین نے ایک شخص کو جس کے منہ سے خون خارج ہورہا تھا دیکھا اور جب اس کے پاس پہنچ کر اس سے دریافت کیا کہ وہ کیا کررہا ہے تو اس نے چہرے اور سرپر کئی گھونسے مارے جانے کی اطلاع دی ۔ مسکارا نے مزید کہا کہ یہ شخص وہاں سے روانہ ہوگیا لیکن ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے چند منٹ بعد ہی اس کی گاڑی روک دی اور متاثرہ شخص کو اس گاڑی کی ڈرائیور کی حیثیت سے شناخت کرلیا گیا جس نے مسلم شخص کو زدوکوب کیا تھا ۔