پومپانو بیچ (فلوریڈا) 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست فلوریڈا کی مسجد کو دھماکہ سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے ایک مرتد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بعدازاں تحقیقات کرنے والوں نے بتایا کہ یہودی مذہب قبول کرنے والے اِس نوجوان نے اسلامک سنٹر ساؤتھ فلوریڈا کو فون کرکے مسجد کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی تھی۔ مسجد کے ذمہ داروں نے فوری پولیس کو اطلاع دی اور فوری فون کالر کے آئی ڈی کا پتہ چلاکر اِسے گرفتار کیا گیا۔ اِس کے قبضہ سے کوئی بم برآمد نہیں ہوا۔ اِسے ناقابل ضمانت وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور اسے اٹارنی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔