میامی ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک جیل میں پیش آئے دھماکے میں100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ دھماکے سے ایسکامبیا کاؤنٹی جیل کی عمارت کا کچھ حصہ گرگیا، جس کے نتیجے میں زائد از 100 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور امدادی کارروائی جاری ہے۔ دھماکے کی خبر سن کر بڑی تعداد میں قیدیوں کے متعلقین جیل کے باہر جمع ہوگئے۔ کاؤنٹی کی پبلک انفارمیشن منیجر کیتھلین کاسترو نے کہا کہ جیل کی عمارت میں دھماکے کے وقت تقریباً 600 قیدی تھے۔