فلورل سٹی(یو ایس) ۔27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وسطی فلوریڈا کے ایک تعمیراتی مقام پر ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے بعد شیریف کے معاونین نے اسکا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلہ کے دوران اسے ہلاک کردیا۔ دریں اثناء سائڈس کائونٹی شیریف مائیک پرنیڈر گاسٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے ایک رائفل سے تعمیراتی مقام پر ایسے ساز و سامان کو نشانہ بنایا جیسے سبل ٹریل پائپ لائین کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جو ایک ایسی قدرتی گیس کی لائین ہے جو راباما سے فلوریڈا تک طویل ہے۔ پرنیڈاگاسٹ نے بتایا کہ شیریف کا کوئی بھی معاون زخمی نہیں ہوا۔ حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے جبکہ حملہ کی وجہ معلوم کرنے تحقیقات کی جارہی ہے۔