نیویارک۔4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت تلہاسی میں واقع یوگا اسٹوڈیو میں ایک شخص کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ۔پولیس چیف مائیکل ڈیلیو کے مطابق پولیس آفیسرزفوراً ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے جہاں 7 افراد زخمی حالت میں موجود تھے، جن میں سے 6 کو گولیاں ماری گئی تھیں جبکہ ایک کو پستول مار کر زخمی کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔حملہ آورکی شناخت 40 سالہ اسکاٹ پال بیئرلے کے نام سے ہوئی ہے۔