فلوریڈا میں طیارہ حادثے کا شکاردو کی موت ایک زخمی

واشنگٹن۔ 2 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں فورٹ لاڈرڈیل میں ایک چھوٹا طیارہ ایک عمارت سے ٹکراکر تباہ ہوگیا۔ اس حادثہ میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔مقامی ذرائع کے مطابق آٹزم سے متاثرہ بچوں کے تھیراپی مرکز سے یہ طیارہ ٹکراگیا جس سے پائلٹ اور ایک مسافر کی موت ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عمارت سے ٹکرانے کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی۔ اس عمارت کے اندر پانچ بچے اور آٹھ دیگر افرادموجود تھے ۔ مرکز کے ٹیچر کو بچوں کو بچانے کی وجہ سے معمولی چوٹ آئی ہے ۔میامی ہیرالڈ کی خبر کے مطابق طیارہ تقریباً ایک بجکر بیس منٹ پر حادثہ کا شکار ہوا ۔ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔