فلوریڈا میں طوفان ارما سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوگئی

میامی ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): طوفان ارما میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے ۔ جب کہ ارما نے 10 ستمبر کو فلوریڈا میں تباہی مچائی تھی ۔ دریں اثناء فلوریڈا ڈیویژن آف ایمرجنسی مینجمنٹ () کے ترجمان البرٹو موسکوسو نے کل ہلاکتوں کی تعداد 54 بتائی تھی تاہم اس میں ہاسپٹلس میں علاج کے دوران فوت ہونے والوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ فلوریڈا کینر وہ علاقہ ہے جہاں طوفان ماریا نے سب سے زیادہ تباہی مچائی تھی اور اسے چوتھے زمرے کے طوفان سے تعبیر کیا گیا تھا جہاں ہواؤں کی رفتار 210 کیلو میٹر فی گھنٹہ درج کی گئی تھی ۔ کیریئبن میں بھی طوفان ارما سے کم و بیش 40 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔۔

 

لندن ٹیوب دھماکہ
گرفتار کئے گئے 3 افراد کی رہائی
لندن ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ کے سلسلہ میں ویلز سے جن تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا انہیں آج رہا کردیا گیا اور اب انہیں کسی بھی نوعیت کی تادیبی کارروائی کا سامنا نہیں ہے ۔ ان میں 19 ستمبر کو نیو پورٹ میں گرفتار کئے گئے 25 سالہ شخص ، دوسرے دن اسی شہر سے گرفتار کئے گئے 30 سالہ شخص اور کارڈیف سے گرفتار کئے گئے 20 سالہ شخص شامل ہیں ۔