فلم ’’یا رب‘‘ میں مسلمانوں کے مسائل بھونڈے طریقے سے پیش کرنے پر اعتراض

ممبئی ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلم ’’ یا رب‘‘ میں دہشت گردی کے نام پر بے قصور مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جہاد کے عملی معنی کو لیکر مسلمانوں کے مسائل پیش کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اس میں بعض معاملوں پر اعتراض کیا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا کے وزیر اقلیتی امور و اوقاف محمد نسیم خان نے فلم کی نمائش روک دینے کیلئے مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات منیش تیواری کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔ مکتوب میں تشویش ظاہر کی گئی کہ فلم میں قصداً اسلام اور مسلمانوں کی تصویر مسخ کی گئی ہے ۔ مہاراشٹرا میں مسلمان فلم کی مخالفت کر رہے ہیں۔فلم ساز کا کہنا ہے کہ یہ فلم مسلمانوں کے مسائل اور دہشت گردی کے نام پر مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے پس منظر میں تیار کی گئی ہے۔