پاکستانی البم سنگر علی خان کے میلوڈی گیتوں کے ساتھ تکمیل ہوئی امریکہ شکاگو کے خوبصورت لوکیشنس پر فلمائی گئی پرویز ملٹی میڈیا بینر پر بنی پروڈیوسرس امتیاز خان ، اسماء خان اور شہزاد رحمانی کی فلم ’’ کوئی آئے نا ‘‘ تمام مراحل کی تکمیل کے بعد اب پوری طرح سے ریلیز کیلئے تیار ہے فلم میں امتیاز خان ، سمیع اسٹار ، نومان خان ، مچ زویری، ارونا شرما کے علاوہ پاکستانی فنکاروں نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں فلم کی کہانی اور ڈائرکشن ایم پرویز نے دیا ہے اسی بینر نے 21 مارچ کو اپنی ایک اور رومانٹک تھرلر ’’ کراس کنکشن ‘‘ کی لانچنگ کی ہے جو بیک وقت تلگو اور ہندی میں ایک ساتھ بنائی جائیگی فلم میں بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ اداکاروں کو کاسٹ کیا جائیگا جہاں اس فلم کو بھی ایم پرویز ڈائرکٹ کرینگے وہیں اس کے پروڈیوسر مرزا ذکی ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ کا اپریل سے آغاز کردیا جائیگا ۔