ممبئی 23 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کی ایک سیول عدالت نے آج بالی ووڈ اداکار عامر خان سے کہا کہ وہ ان کی فلم پی کے کے عریاں پوسٹر کے خلاف دائر کردہ درخواست پر جواب داخل کریں۔ اس درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عامر خان کی فلم کے پوسٹر اور ریلیز پر امتناع عائد کردیا جائے ۔ سیول جج ایم ایس شرما نے عامر خان کو ہدایت دی کہ وہ 25 اگسٹ تک اپنا جواب داخل کریں۔ عدالت نے درخواست گذار کے وکیل سے بھی یہ کہا کہ وہ بھی یہ واضح کریں کہ اس پوسٹر سے عریانیت کو فروغ حاصل ہوگا ۔ عدالت نے سنسر بورڈ کو بھی نوٹس جاری کی ہے ۔