2.0 کی تکمیل کے بعد ساوتھ سوپر اسٹار رجنی کانت نے اپنے کیریئرکی 165 ویں فلم ’’پٹیا‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے جو وارناسی میں جاری ہے۔ اس فلم میں ترشا ان کے مقابل ہیروئین کا رول کررہی ہیں۔ ڈاکٹر کارتک کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم میں رجنی کانت کا ایک لک ریلیز کیا گیا جس میں وہ پہلے سے زیادہ جوان نظر آرہے ہیں۔ فلم میں ان کا میک اپ اس قدر عمدہ کیا گیا ہے کہ اس سے ان کی عمر کا اندازہ لگانا مشکل لگ رہا ہے۔ سن پکچرز کی جانب سے پروڈیوس کی جارہی اس فلم کو موسیقار انی رودھ اپنی موسیقی دے رہے ہیں۔ فلم میں سمرن وجئے ستھیوپتی، نواز الدین صدیقی اور بابی سنہا اہم کردار نبھارہے ہیں۔ فلم کے کچھ مناظر کی شوٹنگ لکھنو میں بھی کی جائے گی۔