فلم پدماوت تنازعہ ، تھیٹر میں پٹرول بم پھینکا گیا

مظفر نگر ۔ /28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلم پدماوت کے خلاف جاری تشدد کے دوران ایک سنیما ہال کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی ۔ دو نامعلوم افراد نے تھیٹر کے اندر ایک پٹرول بم پھینکا ۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ کل شام چندرا ٹاکیز میں پیش آیا ۔ یہ تھیٹر اس علاقہ میں تین سنیما گھروںمیں سے ایک ہے جہاں فلم پدماوت دکھائی جارہی ہے ۔ پولیس آفیسر ہریش بھدریا نے کہا کہ حملہ آوروں کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی ۔ یہ لوگ موٹر سیکل پر آئے تھے اور سنیما ہال کو آگ لگانے کی کوشش کررہے تھے ۔ انہوں نے ایک پٹرول بم بھی پھینکا ۔ اس سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا ہے ۔ تھیٹرکے مالکین نے پولیس کو بتایا کہ پٹرول بم سے تھیٹر کے اندر آگ نہیں لگی ۔ تاہم اس واقعہ کے بعد 3 سنیما گھروں میں سکیورٹی سخت کردی گئی ۔