سلمان خان پروڈکشن کے بینر پر بنائی گئی فلم ’’نوٹ بک‘‘ 29 مارچ کو ریلیز ہوئی ۔ اس فلم کے دونوں بھی مرکزی کردار نئے ہیں۔ اس فلم کے ذریعہ ظہیر اقبال اور پرانوتن بالی ووڈ میں اپنا سفر شروع کئے ہیں۔ پرانوتن اداکارہ نوتن کی پوتی اور منہیش بیل کی بیٹی ہیں۔ یہ پیشہ سے وکیل ہیں اور ظہیر اقبال ذاتی زندگی میں ریئل اسٹیٹ میں کامیاب کیریئر رکھتے ہیں۔ وہ خاندان سے واحد نوجوان ہے جو ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھے ہیں۔ انہوں نے ممبئی شہر میں ایک پریمیم بلڈنگ کے لئے بطور بلڈر کام کیا ہے۔ ظہیر کے والد سلمان خان کے خاص دوست ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے انہیں پہلا بریک دیا۔ فلم میں دو دلوں کا گہرا رشتہ بتایا گیا ہے۔ نوٹ بک کو کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں فلمایا گیا ہے۔