فلم ’’سنجو‘‘ کے بنانے والوں کو ’’ابوسالم‘‘ کی نوٹس

ممبئی۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گینگسٹر ابوسالم نے فلم ’’سنجو‘‘ بنانے والوں پر ایک قانونی نوٹس بھیجی ہے جس میں اس نے کہا کہ مذکورہ فلم میں اس سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے۔ سالم کے ’’لایر‘‘ نے راج کمار ہیرانی، ودھوونود چوپڑہ، ڈسٹری بیوٹرس اور پروڈکشن کمپنیز میں ملوث افراد کو نوٹس بھیجتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گینگسٹر کو بدنام کرنے والے مناظر کو فوری اثر کے ساتھ حذف کیا جائے۔ نوٹس میں سالم نے انتباہ دیا ہے کہ فلم بنانے والوں کے خلاف وہ کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا اگر انہوں نے اندرون 15 یوم قابل اعتراض مناظر حذف نہ کیے۔اپنے لائر کی طرف سے بھیجی گئی نوٹس میں ابوسالم نے مزید کہا کہ فلم میں رنبیر کپور (جو سنجے دت کی اداکاری کررہا تھا) اس نے اپنے اقبالیہ بیان میں ’’ہتھیار گولہ بارود‘‘ رکھنے کا اقرار کیا تھا جبکہ سال 1993ء میں ملک میں ’’نسلی منافرت‘‘ کا دور چل رہا تھا جبکہ اصل ابوسالم کا کہنا ہے کہ اس نے کسی کو بھی ہتھیار اور گولہ بارود سپلائی نہیںکئے تھے۔ اس منطر کی وجہ سے، فلم میں موجود، میرے موکل ابوسالم کی بدنامی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ابوسالم جیل میں ’’عمرقید‘‘ کی سزاء کاٹ رہا ہے جبکہ اسے 1993ء کے ممبئی دھماکوں میں ماخوذ کرتے ہوئے اسے جیل کی سزاء ہوئی ہے۔ مزید اسے ’’ایکسٹارشن کیس 2002ء میں دہلی کورٹ نے قید بامشقت 7 سال کی سزاء سنائی ہے۔ یاد رہے کہ ’’فلم سنجو‘‘ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ہے جو 29 جون کو ریلیز ہوئی تھی۔