نئی دہلی 28مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے سنوج مصر کی ڈائرکشن میں تیار فلم ’رام کی جنم بھومی‘ کی نمائش پر روک لگانے سے جمعرات کو انکار کر دیا۔درخواست گزار پرنس یعقوب حبیب الدین طوسی کی جانب سے وکیل للی تھامس نے جسٹس ایس اے بوب ڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملہ کا خاص طور سے ذکر کیا۔انہوں نے دلیل دی کہ 29مارچ (جمعہ) کو اس فلم کے ریلیز ہونے سے رام جنم بھومی- بابری مسجد زمین تنازعہ کو حل کرنے کے لئے جاری ثالثی عمل متاثر ہوگا، لہذا اس کی نمائش پر فوری روک لگائی جانی چاہئے ۔