جموں۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وشال بھردواج کی نئی فلم حیدر میں کشمیر کے مشہور سن ٹمپل کو غلط انداز میں پیش کرنے کا سخت نوٹ لے کر بے گھر کشمیری پنڈتوں کی کمیٹی نے فلم پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء آل پارٹیز مائیگرنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی صدرنشین ونود پنڈت نے کہا کہ فلم میں ’بسمل‘ گانے کے دوران قدیم مرٹنڈ ٹمپل کو شیطانوں کے اڈہ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ہماری مذہبی علامت کو غلط انداز میں پیش کرنے سے نہ صرف پنڈتوں کو بلکہ پوری ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ کمیٹی نے فلم اور اس کے پروڈیوسر کے خلاف احتجاج منظم کیا اور فلم کے پوسٹرس کو نذرآتش کیا جس میں فلم کے ڈائرکٹر وشال بھردواج کی تصویر تھی۔