فلم ’اظہر‘ کی شوٹنگ کا آغاز

ممبئی 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار عمران ہاشمی نے سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان اظہرالدین پر ایک فلم ’اظہر‘ کے لئے شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر یہ انکشاف کیا اور اپنے پرستاروں سے نیک تمناؤں کی خواہش کی۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے اظہر کی زندگی کا سفر شروع کردیا ہے اور عوام کو یہ فلم پسند آئے گی۔