حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (راست) جناب سید مسکین احمد بانی انجمن محبان اردو کے بموجب آج صبح انجم عثمانی دوردرشن دہلی، سکندرآباد عاقل (ہریانہ) نے فون پر اطلاع دی کہ نامور فلم اداکار، ادب نواز فاروق شیخ کا دبئی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ہے۔ جناب مکسین احمد نے بتایا کہ وہ انجمن محبان اردو کے مشاعرہ میں شرکت کرنے والے تھے جو ریاستی حالات، طوفان کی وجہ سے دو دفعہ ملتوی کیا گیا۔ مرحوم حیدرآبادی تہذیب کے دلدادہ اور انجمن محبان اردو کے مشاعروں کو بہت پسند کرتے تھے۔ وہ مختصر عرصہ میں گہرے دوست بن گئے تھے، جس میں ان کی انکساری، سادگی شامل ہے۔ وہ مشاعروں میں سامعین کے ساتھ بیٹھ کر خوب لطف اندوز ہوتے۔ خدا ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور افراد خاندان کو صبرجمیل عطا کرے۔