ممبئی 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکار سنجے دت آج دوبارہ ایراوڈہ سنٹرل جیل پونے واپس آگئے جبکہ جیل حکام نے پولیس کی جانب سے مثبت رپورٹ نہ آنے پر پیرول میں توسیع کیلئے ان کی درخواست کو نامنظور کردیا۔ ان کی درخواست پر فیصلہ میں تاخیر کے باعث مدت رخصت سے زیادہ دنوں تک باہر رہنا پڑا۔ جیل حکام کے مطابق سنجے دت نے 24 ڈسمبر کو ریالی کے بعد خرابی صحت کی بناء پیرول میں توسیع کی درخواست پیش کی تھی۔ درخواست میں پیش کردہ وجوہات کی تصدیق کیلئے ممبئی میں متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رجوع کردیا گیا۔